Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

سابق بھارتی کرکٹر نے کس پاکستانی بولر کو موجودہ دور کا بہترین ڈیتھ بولر قرار دیا؟

بلے بازوں میں فخر زمان کچھ ٹیموں کے لیے دلچسپ انتخاب ہوتے، منجریکر
شائع 06 جون 2023 10:15pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر
فوٹو۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر

سابق بھارتی کرکٹر اور کمنٹیٹر سنجے منجریکر نے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کو موجودہ دور میں عالمی کرکٹ کا بہترین ’ڈیتھ بولر‘ قرار دیا ہے۔

کرک انفو سے بات کرتے ہوئے سابق آسٹریلوی کرکٹر اور کمنٹیٹر ٹام موڈی اور سنجے منجریکر کہا کہ اگر پاکستانی کھلاڑی انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں کھیل رہے ہوتے تو حارث رؤف ہر فرنچائز کی پریمیم چوائس ہوتے۔

انہوں نے دیگر پاکستانی کھلاڑیوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت وہ پاکستان کے فاسٹ بولنگ گروپ میں شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور احسان اللہ جیسے کرکٹرز موجود ہیں۔

بیٹنگ کے حوالے سے سنجے منجریکر کا کہنا تھا کہ بلے بازوں میں فخر زمان کچھ ٹیموں کے لیے دلچسپ انتخاب ہوتے، میں سمجھتا ہوں کہ رضوان اینکر پلئیر نہیں کیونکہ وہ اور بابراعظم جب ساتھ بیٹنگ کرتے ہیں تو پریشان ہوجاتا ہوں۔

اس موقع پر آسٹریلوی کرکٹر اور کمنٹیٹر ٹام موڈی نے کہا کہ آئی پی ایل میں شاہین آفریدی فرنچائزرز کی پہلی پک ہوتے، پاکستان کے پاس شاداب، بابراعظم، رضوان اور شاہین جیسے لاجواب کھلاڑی موجود ہیں۔

واضح رہے کہ سال 2008 کے بعد سے قومی کرکٹرز نے آئی پی ایل میں کشیدہ سیاسی تعلقات کے باعث ایونٹ میں شرکت نہیں کی۔

Pakistan Cricket Team

Haris Rauf

former indian crickter

sanjay manjrekar

death bowler

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div