Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

میئر کراچی کس جماعت سے ہوگا، سیاسی جوڑ توڑ جاری

بدلتی ہوئی صورتحال میں مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی سے ڈپٹی میئر کا عہدہ مانگ لیا
شائع 04 جون 2023 04:54pm

کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن میں مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کے بعد پیپلز پارٹی پہلے اور جماعت اسلامی دوسرے نمبر پر آگئی۔

کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے میئر اور ڈپٹی میئر کے لئے جوڑ توڑ عروج پر ہے اور پارٹیوں کی پوزیشن بھی واضح ہوتی جارہی ہے۔ مخصوص نشستیں الاٹ ہونے پر پیپلز پارٹی کی 155، جماعت اسلامی کی 130 اور پی ٹی آئی کی 63 نشستیں ہوگئی ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کو 14 اور جے یو آئی کو 4 نشستیں حاصل ہوئی ہیں۔

مخصوص نشستوں کے بعد پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے اجلاس میں ن لیگ نے ڈپٹی میئر کا مطالبہ کردیا ہے، جس کا فیصلہ دونوں جماعتوں کی قیادت کو کرنا ہے۔

کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن میں پاکستان پیپلز پارٹی اور اس کے اتحادیوں کی173 نشستیں ہیں جبکہ جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے اتحاد کی نشستوں کی تعداد 193 بن رہی ہے۔

اب تک 10 یوسی چیئرمین اور وائس چیئرمین حلف نہیں لے سکے ہیں۔ 6 جون کو مخصوص نشستوں پر کامیاب کونسلرز کی حلف برداری پر صورتحال واضح ہوجائے گی۔

میئر، ڈپٹی میئر اور ٹاؤن چیئرمینوں کے حلف کیلئے ریٹرننگ افسران کی تعیناتی کردی گئی ہے۔ جن کا انتخاب 15 جون اور حلف برداری 19 جون کو ہوگی۔

Jamat e Islami

mayor karachi

Pakistan People's Party (PPP)

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div