انسداد دہشتگردی عدالت کا عمران خان کی گاڑی واپس کرنے کا حکم
جج راجہ جواد عباس نے گاڑی کی سپرداری کی درخواست منظور کرلی
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی گاڑی واپس کرنے کا حکم دے دیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے فیصلہ سناتے ہوئے گاڑی کی سپرداری کی درخواست منظور کرلی۔
جج راجہ جواد عباسی نے فیصلے میں کہا کہ گاڑی کے مالک افتخار گھمن کو گاڑی واپس کریں، گاڑی کا مالک 5 لاکھ روپے کے مچلکے عدالت جمع کرائے۔
گاڑی کے مالک افتخار گھمن کی جانب سے کیس کی پیروی وکیل مرزا عاصم بیگ نے کی۔
جوڈیشل کمپلیکس ہنگامہ آرائی کیس میں تھانہ سی ٹی ڈی نے گاڑی قبضے میں لی تھی۔
جوڈیشل کمپلیکس میں گاڑی خراب ہونے کے بعد قبضے میں لی گئی تھی۔
pti
ATC
اسلام آباد
imran khan
judge raja jawad abbas
Politics June 3 2023
land cruiser
مزید خبریں
ملک بھر میں آج عید میلادالنبی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے
عمران خان کا مقابلہ فوج نہیں ریاست کے ساتھ ہے، کاکڑ
نظرثانی درخواست واپس لینے کے بعد پی ٹی آئی کا فیض آباد دھرنا کیس فیصلے پر عملدرآمد کا مطالبہ
چیف جسٹس کی زیرصدارت اجلاس، زیر التواء مقدمات کے حل کیلئے مختلف تجاویز پر غور
ڈالر اسمگلنگ کیخلاف پوری قوت سے کریک ڈاؤن جاری رکھیں، آرمی چیف
مستونگ: عید میلادالنبی جلوس کے قریب خود کش دھماکا، ڈی ایس پی سمیت 20 شہید، متعدد زخمی
تبولا
Taboola ads will show in this div
مقبول ترین
Comments are closed on this story.