Aaj News

منگل, مارچ 19, 2024  
08 Ramadan 1445  

اداکارہ کیارہ اڈوانی کی نئی گاڑی کی قمیت آپ کو حیران کردے گی

رواں سال فروری میں اداکارہ نے سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ شادی کی ہے
شائع 01 جون 2023 08:01pm

بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ کیارہ اڈوانی نے نئی لگژری گاڑی مرسیڈیز مے بیچ خرید لی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ کیارہ اڈوانی کو اپنی نئی فلم کی ڈبنگ مکمل کرنے کیلئے چمچماتی ہوئی کالی مرسیڈیز مے بیچ (maybach) میں ڈبنگ اسٹوڈیو پہنچتے دیکھا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کیارہ کی اس لگثری گاڑی کی قیمت 2 کروڑ 70 لاکھ بھارتی روپے ہے جو تقریباً 9 کروڑ 34 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے بنتے ہیں ۔

یاد رہے کہ کیارا ایڈوانی رواں سال فروری میں ساتھی اداکار سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں تھیں۔

یاد رہے کہ کیارہ اڈوانی جلد اپنی نئی فلم ’ستیا پریم کی کتھا‘ میں کارتک آریان کے ہمراہ نظر آئینگی یہ فلم 29 جون کو بھارت سمیت دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔

Kiara Advani

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div