Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

آرمی چیف سے برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال

برطانوی فوج کے سی جی ایس نے جی ایچ کیو آمد پر یادگار شہداء پر پھول چڑھائے
شائع 31 مئ 2023 06:30pm
فوٹو — آئی ایس پی آر
فوٹو — آئی ایس پی آر

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل پیٹرک نے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل سید عاصم منیر سے جنرل پیٹرک نکولس نے وفد کے ہمراہ جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق برطانوی فوج کے سی جی ایس نے جی ایچ کیو آمد پر یادگار شہداء پر پھول چڑھائے جب کہ پاکستان آرمی کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق آرمی چیف اور جنرل پیٹرک کے درمیان ملاقات میں علاقائی سکیورٹی اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور برطانوی سی جی ایس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو بھی سراہا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف سے ملاقات سے قبل جنرل پیٹرک نکولس نے چیئرمین جوائنٹس چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔

ISPR

COAS

Army Chief General Asim Munir

GHQ Rawalpindi

British Army Chief

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div