Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

اسٹینڈ اپ کامیڈی میں لوگ گندی باتیں کرتے ہیں میں ایسانہیں کرسکتی، بشریٰ انصاری

اداکارہ ملکہ تبسم کے نام سےاسٹینڈ اپ کامیڈی کرتی نظر آئینگی
اپ ڈیٹ 31 مئ 2023 08:35am

پاکستانی انٹرٹیمنٹ انڈسٹری کی سینئر اور معروف اداکارہ بشری انصاری کہتی ہیں کہ اسٹیج پربہت پر فارم کیا ہے مگر اسٹینڈ اپ کامیڈی ایک نیا تجربہ ہوگا، پاکستانی عوام کو ہنسانا مشکل کام ہے مگر عوام کو اس وقت ہنسنے کی ضرورت ہے۔

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں ملکہ تبسم بشریٰ انصاری اسٹینڈ اپ کامیڈی شو کے حوالے سے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی محمد احمد شاہ ،معروف اداکارہ بشریٰ انصاری ، ساجد حسن،داور محمود،سید نی نی اور سعد خان نے بریفنگ دی ۔

اس موقع پر صدر آرٹس محمد احمد شاہ نے کہا کہ ہمارے ملک میں بہت کم لوگ ہی ہیں جو یہ بوجھ اٹھا سکتے ہیں، ہمارے پاس اتنی بڑی خاتون سیلیبرٹی کوئی نہیں ہے، کامیڈی ،سیریس ،ہیومر ہر اداکاری میں بشری انصاری کمال کرتی ہیں۔

اس موقع پر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا کہ میں بہت نروس ہو رہی ہوں۔ یہ اسٹینڈ اپ کامیڈی ہے۔ باہر ملک میں مزاح آزاد ہے۔ وہاں کے لوگ فکروں سے آزاد ہیں۔ ان کے اسٹینڈ اپ سے میرے شو کا موازنہ نہ کیا جائے۔ جو کچھ میں کرتی آئی ہوں وہی آگے لے کر چلوں گی۔

انہوں نے کہا کہ میرا آپ سب سے تعلق 45 سال پرانا ہے۔ پہلے میں نے کہا کہ یہ مجھ سے نہیں ہو پائے گا۔ اسٹینڈ اپ میں لوگ گندی گندی باتیں کر جاتے ہیں۔ میں ایسا کچھ نہیں کر سکتی۔ میں اسٹیج پر پہلے بھی کافی کچھ کرتی آئی ہوں۔ یہ میرے لیے ایک نیا تجربہ ہو گا۔ آپ اسے اسی طرح دیکھیں گے جیسا آپ مجھے دیکھتے آئے ہیں۔

ساجد حسن نے کہا کہ احمد شاہ کی سربراہی میں ہماری ٹیم بن چکی ہے۔ جوانوں میں ایسا ہی جذبہ ہونا چاہیے جیسا داور میں ہے۔ بشریٰ انصاری اور انور مقصود ایسے لوگ ہیں جن کے بارے میں کچھ کہنا سورج کو چراغ دکھانے والی بات ہے۔ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں بشریٰ کا بہت بڑا نام ہے۔

اس تھیٹر کے ڈائریکٹر داور محمود نے کہا کہ 25 جون سے 10 جولائی تک ملکہ تبسم کراچی آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری رہے گا۔

BUSHRA ANSARI

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div