Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

سعودی بریگیڈئیرجنرل بیٹے کو بچاتے ہوئے جان کی بازی ہارگئے

سالم بن مسلم آل عبید السھل اہلخانہ کے ساتھ ساحل پرگئے تھے
شائع 30 مئ 2023 02:25pm
تصویر بشکریہ: سعودی گزٹ
تصویر بشکریہ: سعودی گزٹ

سعودی عرب میں محکمہ پاسپورٹ ریاض کے عہدیداربریگیڈیئرجنرل سالم بن مسلم آل عبید السھلی ہاف مون بیچ پر تیراکی کے دوران بیٹے کو بچانے کی کوشش میں سمندرمیں ڈوب کرجان کی بازی ہار گئے۔

سالم بن مسلم آل عبید السھل مشرقی سعودی عرب کے ساحل نصف القمر پر اہلخانہ کے ساتھ تفریح کی غرض سے گئے تھے جہاں تیراکی کرتے ہوئے ان کا 10 سالہ بیٹا سمندرمیں ڈوبنے لگا تو بریگیڈیئر سالم اسے بچانے آگے بڑھے لیکن خود گہرے پانی میں ڈوب گئے۔

بیٹے کی محبت میں باپ کے اس اقدام کی خبرسوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی، صارفین بریگیڈیئر سالم کو خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔

مرحوم کی مغفرت کے لیے جامع مسجد المعجمہ گورنری میں دعا کی گئی۔ التویجری سٹریٹ پر جامعیین کالونی میں اُن کی رہائشگاہ پر بھی تعزیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔

لوگوں کی بڑی تعداد کا کہنا ہے کہ وہ بہت اچھی اور امتیازی صفات کے حامل تھے،زندگی بھر ایثارکا مظاہرہ کرتے رہے اور ان کی زندگی کا اختتام بھی ایثار پر ہوا۔

بریگیڈیئرجنرل سالم کے بھائی فیحان کے مطابق ان کے 52 سالہ بھائی کی موت الخبرمیں وئی۔ بریگیڈیئر سالم محکمہ پاسپورٹ ریاض میں اعلی عہدے پر فائز تھے ۔

Saudi Arabia

Brig. Gen. Salem Bin Musallam Al Sahli

drowned

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div