Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

فواد چوہدری کا مسلم لیگ (ق) میں شامل ہونے کا امکان

فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تصویر بھی ہٹادی ہے۔
شائع 29 مئ 2023 06:14pm
پاکستان کے سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری اسلام آباد کی ایک عدالت میں سماعت کے بعد پولیس اہلکاروں کے ساتھ (تصویر بزریعہ اے ایف پی)
پاکستان کے سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری اسلام آباد کی ایک عدالت میں سماعت کے بعد پولیس اہلکاروں کے ساتھ (تصویر بزریعہ اے ایف پی)

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما فواد چوہدری اور مسلم لیگ (ق) کے چیف آرگنائزر چوہدری سرور کے درمیاں ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات کے دوران سیاسی امور پر گفتگو ہوئی۔

ذرائع کے مطابق فواد چوہدری کا مسلم لیگ ق میں شامل ہونے کا امکان ہے۔

اس سے قبل فواد چوہدری نے جہانگیر ترین سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا اور ان سے سیاسی لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

اس حوالے سے فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ میں پہلے ہی کہہ چکا ہوں سیاست سے وقفہ لے رہا ہوں، فی الحال سیاست کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تصویر بھی ہٹادی ہے۔

فواد چوہدری کی جانب سے اپنا ٹوئٹر کوور بھی تبدیل کردیا گیا ہے۔

انہوں نے امریکی مصنف کے ایک قول ’استقامت اپنا انجن بننے دیں اور امید کو اپنا ایندھن بنائیں‘ کی تصویر اپنے ٹوئٹر کوور میں لگائی ہے۔

اس سے قبل انہوں نے سابق وزیراعظم عمران خان کی تصویر اپنے ٹوئٹر کوور پر لگا رکھی تھی۔

فواد چوہدری کے ٹوئٹر بائیو میں اب تک پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) لکھا ہوا ہے۔

خیال رہے کہ فواد چوہدری کی طرف سے 24 مئی کو بذریعہ ٹویٹ تحریک انصاف اور عمران خان سے لاتعلقی کا اظہار کیا گیا تھا۔

اسی کے ساتھ ساتھ انہوں نے سیاست سے بھی کنارہ کشی اختیار کرنے کا پیغام جاری کیا تھا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div