Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

34ویں نیشنل گیمز، ایتھلیٹ، جوڈو اور ٹیبل ٹینس کے فائنل مقابلے بھی آرمی کے نام

پاکستان آرمی نے مجموعی طور پر 151 گولڈ، 103 سلور اور 46 برونز میڈلز جیت لیے
شائع 28 مئ 2023 06:33pm
تصویر بذریعہ اے پی پی
تصویر بذریعہ اے پی پی

کوئٹہ میں چونتیسویں نیشنل گیمز جاری ہیں، ایتھلیٹ جوڈو اور ٹیبل ٹینس کے فائنل مقابلے بھی آرمی نے اپنے نام کرلئے۔

نیشنل گیمز میں آرمی نے مزید چار گولڈ، دو سلور اور تین کانسی کے میڈلز جیت کر میدان مار لیا، واپڈا تین گولڈ ، چھ سلور اور دو کانسی کے ساتھ دوسرے اور ایچ ای سی دو گولڈ اور دو کانسی کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

ٹینس مقابلوں کے مینز ڈبلز کے فائنل میں آرمی کے حذیفہ عبد الرحمان اور عبداللہ عدنان نے اٸیر فورس کے محمد شعیب اور یوسف خلیل کو 4-6، 0-6 سے شکست دیکر گولڈ میڈل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا ۔

ویمنز ڈبلز کا فائنل واپڈا کی سارہ خان اور اوشنا سہیل کے نام رہا ۔ فائنل میں واپڈا ہی کی ایشا جواد اور مہک کھوکھر کو 0-6، 1-6 سے شکست دی۔

مینز سنگلز میں عقیل خان اور حذیفہ عبد الرحمان فائنل میں پہنچ گئے، واپڈا کے عقیل خان نے ایئر فورس کے یوسف خلیل کو 2-6 سے جبکہ آرمی کے حذیفہ عبد الرحمان نے فیورٹ سمجھے جانے والے ایئر فورس کے شعیب خان کو 2-6، 0-6 سے شکست دیکر اپ سیٹ کیا۔

واضح رہے کہ قومی اسپورٹس ایونٹ میں پاکستان آرمی نے مجموعی طور پر ایک سو اکیاون گولڈ، ایک سو تین سلور اور چھیالیس برونز جیت رکھے ہیں۔

sports

Pakistan Football Federation

34TH NATIONAL GAMES 2023 QUETTA

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div