Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

سندھ اور پنجاب کے کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری

ڈاکوؤں سے کلیئر کرائے گئے علاقوں میں پولیس پوسٹیں قائم کی جارہی ہیں
شائع 25 مئ 2023 09:09am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

سندھ اور پنجاب کے کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری ہے، ضلع گھوٹکی میں ڈاکوؤں سے کلیئر کرائے گئے علاقوں میں پکی پولیس پوسٹیں قائم کی جا ری ہیں، آپریشن کی نگرانی آئی جیز کی سطح پر کی جا رہی ہے۔

گھوٹکی اور کشمور اضلاع کے کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف 45 دن سے آپریشن جاری ہے۔

ڈاکوؤں کی کمین گاہوں تک پولیس کو پہنچانے کے لیے خصوصی بکتربند گاڑیاں اور اسنائپرز موجود ہیں۔

اسپیشل فورس ڈاکوؤں اور پولیس کی کالی بھیڑوں کے درمیان روابط کا خاتمہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

ڈی آئی سکھر جاوید جسکانی نے آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راؤنتی کے مقام پر ڈاکوؤں سے خالی کرائے گئے علاقے میں پولیس پوسٹ قائم کردی گئی ہے، جس سے ایک کلومیٹرسے فاصلے پر کچھ ڈاکو اب بھی موجود ہیں۔

ایس ایس پی گھوٹکی تنویرتنیو نے بتایا کہ آپریشن کے دوران دو مغویوں کو بازیاب کرایا گیا، اسپیشل فورس صرف انھیں اور آئی جی سندھ کو تفصیلات دے رہی ہے۔

سندھ اور پنجاب کے کچے میں جاری آپریشن کے حوالے سے آئی جی سندھ غلام نبی میمن اور آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور مسلسل رابطے میں ہیں۔

robbers

punjab

sindh

Ghotki

Police operation

Kashmore

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div