Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

ایشیا کپ کیلئے ہائبرڈ ماڈل سے بہتر کوئی آپشن نہیں، وہاب ریاض

موجودہ حالات میں اس سے بہتر کوئی آپشن نہیں، فاسٹ بولر
شائع 24 مئ 2023 01:52pm

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر اور مشیر برائے کھیل پنجاب وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کے لیے ہائبرڈ ماڈل پر عمل ہونے میں کوئی برائی نہیں ہے، پاک بھارت کھیلوں کے معاملے میں حکومتوں کا کردار زیادہ اہم ہوتا ہے۔

لاہور میں ڈپٹی کمشنر رافیعہ حیدر اور ڈی جی اسپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وہاب ریاض نے کہا کہ ایشیا کپ کا بڑا ایشو بنا دیا گیا ہے، پاکستان میں میچز ہونے چاہئیں یہ اچھی چیز ہے، پاکستان میں سب بڑی ٹیمیں آچکی ہیں، ہائبرڈ ماڈل کے تحت ایشیا کپ ہو جائے تو اچھی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی سی بی نے ایشیا کپ کے لیے جو ہائبرڈ ماڈل تجویز کیا ہے موجودہ حالات میں اس سے بہتر کوئی آپشن نہیں، پاکستانی ٹیم کو ہوم گراؤنڈ پر بھی ون ڈے میچز درکار ہیں، نیوٹرل مقام پر بھی میچز سے گرین شرٹس کو ورلڈ کپ کی تیاری میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ سابق ٹیسٹ کرکٹرز کو فارغ کرکے ڈیٹا بیس سلیکشن کمیٹی پر ملا جلا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میدان میں پرفارمنس کے ساتھ ڈیٹا بیس معاملات سے زیادہ واضح تصویر سامنے آسکتی ہے۔ ابھی اس پر مزید کچھ نہیں کہا جاسکتا، اس پر کامیابی کیلئے نئی سلیکشن کمیٹی کے لئے نیک خواہشات ہیں۔

واضح رہے کہ ایشیاکپ کے حوالے سے بھارت نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ہائبرڈ ماڈل کو تسلیم کرنے کیلئے رضامندی ظاہر کرتے ہوئے شرط رکھی ہے کہ پاکستان کی ٹیم ہندوستان میں شیڈول ورلڈکپ کھیلنے کیلئے تحریری یقین دہانی کرانی ہوگی۔

ہائبرڈ ماڈل کے تحت بھارت ایشیاکپ کے مقابلے نیوٹرل وینیو پر کھیلے گا تاہم میزبان ملک سری لنکا یا متحدہ عرب امارات ہوسکتے ہیں۔

cricket

PCB

lahore

Wahab Riaz

fast bower

ASIA CUP 2023

sports minister

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div