Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
15 Shawwal 1445  

سندھ کچے کے علاقے میں آپریشن کے لیے اسپیشل فورس تیار

فورس کے بارے میں آئی جی سندھ یا مجھے پتہ ہوگا، ایس ایس پی گھوٹکی
شائع 24 مئ 2023 08:57am
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل

سندھ کچے کے علاقے میں آپریشن کے لیے اسپیشل فورس تیار ہے، یہ فورس ڈاکوؤں اور پولیس کی کالی بھیڑوں کے درمیان روابط کا خاتمہ کردے گی، جرائم کے خاتمے کے لیے یہ فورس اہم کردار ادا کرے گی۔

کراچی سے 16 رکنی صحافیوں کی ٹیم گھوٹکی پہنچ گئی۔ ایس ایس پی گھوٹکی تنویر تنیو نے صحافیوں کو بریف کرتے ہوئے بتایا کہ خفیہ فورس کسی بھی موقع پر سب کے سامنے موجود نہیں ہوگی، فورس کے بارے میں آئی جی سندھ یا مجھے پتہ ہوگا۔

ایس ایس پی گھوٹکی نے مزید بتایا کہ منگل کو 2 مغویوں کو بازیاب کرایا گیا ہے، بازیاب ہونے والوں میں ایک ڈاکٹر بھی تھا۔

تنویر تنیو نے کہا کہ لوگ مختلف لالچ کا شکار ہوکر ٹریپ ہو جاتے ہیں، پولیس کو اس وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ڈاکو کو منشیات کی سہولیات بھی میسر ہیں، ایک ہزار پولیس اہلکار گھوٹکی کچے میں تعینات کیے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کچے کے ڈاکوؤں سے مقابلے کے لیے اسنائپرز تیار کیے جارہے ہیں، آئی جی سندھ کے احکامات پر چوکیوں کی تعمیر جاری ہے۔

karachi

sindh

Sindh Police

kacha operation

ssp ghotki

tanveer tunio

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div