Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

پی ٹی آئی حکومت کا ایک ارب 30 کروڑ روپے کے اشتہارات کا اسکینڈل

نئے اسکینڈل میں مبینہ طور پر بینک منیجر، پرائیوٹ کمپنی، کے پی محکمہ اطلاعات کا افسر ملوث
شائع 23 مئ 2023 05:29pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

تحریک انصاف حکومت کا ایک اور اسکینڈل سامنے آگیا۔ اشتہارات کی مد میں خیبر پختونخوا کے خزانے کو مبینہ طور پر ایک ارب سے زائد کا نقصان پہنچایا گیا، معاملہ ایف آئی اے کو ارسال کردیا گیا۔

محکمہ اطلاعات کی طرف سے ایف آئی اے کو لکھے گئے مراسلے کے مطابق تحریک انصاف حکومت اور انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی ملی بھگت سے اشتہارات کی مد میں خزانے کو ایک ارب 30 کروڑ روپے کا ٹیکہ لگایا گیا۔

مراسلے کے مطابق مبینہ کرپشن میں بینک منیجر، پرائیوٹ کمپنی اور محکمہ اطلاعات کے افسر ملوث پائے گئے جبکہ اشتہارات کی رقم کی غیر متعلقہ افراد کو ادائیگی کی گئی۔

مراسلے میں یہ بھی بتایا گیا کہ متعلقہ ڈائریکٹر سے جب ریکارڈ طلب کیا گیا تو اس نے ریکارڈ دینے سے انکار کیا اور ادائیگوں کا ریکارڈ بھی غائب کر دیا گیا۔

corruption

FIA

pti kpk

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div