Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

کراچی میں سپرہائی وے پر فائرنگ، تاجر رہنما زخمی

فیصل حنیف کی حالت انتہائی تشویشناک ہے، صدر کاٹی فراز الرحمان
شائع 21 مئ 2023 10:24pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

کراچی میں سپرہائی وے پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تاجر رہنما فیصل حنیف زخمی ہوگئے۔

شہر قائد میں فائرنگ کے نتیجے میں پاکستان بزنس گروپ کے مینجنگ کمیٹی رکن فیصل حنیف زخمی ہوگئے۔

فیصل حنیف اپنی فیملی کے ہمراہ جارہے تھے سپر ہائی وے پر گاڑی رکی تو نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، زخمی حالت میں انھیں نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔

صدر کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) فراز الرحمان نے بتایا کہ فیصل حنیف کو 5 گولیاں لگیں ان کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

فراز الرحمان کا کہنا ہے کہ ایڈیشنل آئی جی فائرنگ کے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے مجرموں کی گرفتاری کو یقینی بنائیں۔

تاجر رہنما فہیم نوری کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں تاجروں پر قاتلانہ حملے کسی صورت برداشت نہیں کئے جائیں گے۔

Karachi Police

Karachi Crime

Karachi Firing

Karachi law and order situation

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div