Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پولیس کا پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کے گھر پر چھاپہ

رہنما پی ٹی آئی گھر پر موجود نہیں تھے
اپ ڈیٹ 21 مئ 2023 10:12am
پی ٹی آئی رہنما مراد سعید - تصویر/ فائل
پی ٹی آئی رہنما مراد سعید - تصویر/ فائل

سوات میں ایلیٹ فورس اور پولیس کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مُراد سعید کے گھر پرچھاپہ مارا گیا۔

پولیس کے مطابق چھاپہ مرادسعید کے کبل والے رہائش گاہ پر مارا گیا اس دوران رہنما پی ٹی آئی گھر پر موجود نہیں تھے۔ پُرتشدد مظاہروں کے کے بعد مراد سعید غائب ہیں۔

اس سے قبل پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق گورنر سندھ کو کراچی کےعلاقے ڈیفنس سے حراست میں لے لیا گیا تھا۔ سابق گورنر سندھ کو ڈیفنس فیز 8 کے قریب سے حراست میں لیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما حسین جہانیاں گردیزی کو پولیس نے ایک بار پھر گرفتار کیا تھا۔ انہیں ملتان کچہری سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق حسین جہانیاں گردیزی کے خلاف تھانہ مخدوم رشید میں مقدمہ درج ہے۔

Murad Saeed

Swat

Pakistan Tehreek Insaf

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div