Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

عالمی مارکیٹ میں کمی اور پاکستان میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی مارکیٹ میں سونا 12 ڈالر فی اونس سستا ہوگیا
شائع 18 مئ 2023 05:38pm

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 12 ڈالر کی کمی جب کہ پاکستان میں فی تولہ سونا 500 روپے مہنگا ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 12 ڈالر کی کمی ہوئی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس سونے کی قیمت 1976 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

اس کے برعکس پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کے روز سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 500 روپے اور 428 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ، راولپنڈی، پشاور اور فیصل آباد میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 2 لاکھ 33 ہزار 600 روپے کی سطح پر پہنچ گئی اور دس گرام سونا اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 274 روپے کا ہوگیا۔

آل سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 299 روپے کی سطح پر پہنچے پر سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا۔

Gold prices

karachi gold rates

Gold rates Pakistan

Today Gold Prices

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div