Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے اپوزیشن لیڈر ہٹانے کیلئے بھاگ دوڑ شروع

پی ٹی آئی کے چار ارکان منحرف، ایم کیو ایم اور جی ڈی اے اپوزیشن لیڈر کی دوڑ میں آگے، ذرائع
شائع 16 مئ 2023 05:16pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حلیم عادل شیخ کو سندھ اسمبلی کے قائد حزب اختلاف سے ہٹانے کے لئے بھاگ دوڑ شروع ہوگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی حلیم عادل شیخ کواپوزیشن لیڈرسے ہٹانے کے لئے لابنگ کر رہی ہے جب کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) اور گرینڈ دیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) اپوزیشن لیڈر کی خواہش مند ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کا مؤقف ہے کہ خاتون اپوزیشن لیڈر بنا کر ہم تاریخ رقم کرنا چاہتے ہیں جس کے جواب میں جی ڈی اے نے کہا کہ غیر مسلم یا عورت کو ہم بھی اپوزیشن لیڈر بنا سکتے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ جی ڈی اے نے متحدہ کو بھیجے پیغام میں کہا کہ سینیٹ میں ایم کیو ایم امیدوار ہماری حمایت سے جیتا، وقت آگیا ہے ہمارا احسان اُتارا جائے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے 30 ارکان میں سے چار منحرف ہو چکے ہیں جب کہ پی پی چاہتی ہے اپوزیشن لیڈر کو آئینی طریقے سے ڈی نوٹیفائی کیا جائے۔

واضح رہے کہ سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے 21 اور جی ڈی اے کے 14 ارکان ہیں۔

pti

karachi

PPP

Sindh Assembly

Haleem Adil Sheikh

MQM Pakistan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div