Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

کراچی میں علی زیدی کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دے دیا گیا

اللہ کا شکر ہے سانس لے رہا ہوں، مجھے جیکب آباد لے جانا تھا، رہنما پی ٹی آئی
شائع 16 مئ 2023 08:51am
صدر پی ٹی آئی سندھ علی زیدی
صدر پی ٹی آئی سندھ علی زیدی

محکمہ داخلہ نے کراچی میں پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دے دیا۔

پولیس نے علی زیدی کو ان کی رہائش گاہ منتقل کردیا۔

پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ہے سانس لے رہا ہوں، مجھے جیکب آباد لے جانا تھا، میں نے کہا طبیعت صحیح نہیں کراچی رکھا جائے، جس پر ہوم سیکریٹری کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے میری سنی، مجھے گرفتار کیوں کیا گیا اب تک نہیں معلوم۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس شہر میں ہنگامہ آرائی جو ہوئی، ہمیں پتہ ہے کہ کون کر وارہا ہے، میں اپنے لوگوں کو روکنے جا رہا تھا کہ پولیس نے اچانک اٹھا لیا۔

علی زیدی نے سوال کیا کہ فرانس میں اتنا بڑا احتجاج ہوا کیا وہاں بغاوت کے مقدمات بن رہے ہیں؟۔

Ali Zaidi

karachi

PTI Sindh

sindh govt

politics may 16 2023

house sub jail

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div