لاکھوں ڈالر ڈالر مالیت کی منشیات بیرون ملک اسمگلنگ کا منصوبہ ناکام
پکڑی جانے والی منشیات کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں تقریباً 32.3 ملین ڈالر ہے۔
پاکستان کوسٹ گارڈز نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے گوادر سے بیرون منشیات اسمگلنگ کا منصوبہ ناکام بنادیا، کارروائی میں 32 ملین ڈالر سے زائد مالیت کی منشیات پکڑ لی گئی۔
ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق خفیہ اطلاع پر گوادر سے بھاری مقدار میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔
ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز کے حکم پر دو آفیسرز سمیت 17 جوانوں نے دوران سرچ گوادر کے جنرل ایریا کلڈان جھل کے مقام پر جھاڑیوں میں چھپائی گئی 1936 کلوگرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرلی، جو بیرون ملک اسمگل ہونا تھی۔
پکڑی جانے والی منشیات کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں تقریباً 32.3 ملین ڈالر ہے۔
ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے جوانوں کی اعلیٰ کارکردگی کو سراہا۔
Gawadar
Pakistan Coast Guards
Drugs Raid
مزید خبریں
سپریم کورٹ کا زیرالتواء مقدمات کو نمٹانے کے عمل میں شفافیت لانے کیلئے بڑا اقدام
سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف کیس کی کاز لسٹ جاری
عمر عطاء بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن کیخلاف مس کنڈکٹ کی شکایات بے بنیاد قرار
شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کیخلاف آپریشن، پاک فوج کا جوان شہید
وزیراعظم کو پیغام دیتا ہوں کہ بہن عافیہ کو ساتھ لے کر آنا، سراج الحق
اشتعال انگیز تقاریر کیس: عدالت نے مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کو طلب کرلیا
تبولا
Taboola ads will show in this div
مقبول ترین
Comments are closed on this story.