Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

گرانٹ بریڈ برن 2 سال کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

گرانٹ بریڈ برن کی تقرری طے کردہ طریقہ کار کے تحت کی گئی، پی سی بی
شائع 13 مئ 2023 03:42pm
فوٹو۔۔۔۔۔ اے ایف پی
فوٹو۔۔۔۔۔ اے ایف پی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے گرانٹ بریڈ برن کو 2 سال کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف حالیہ سیریز میں کنسلٹنٹ کے طور پر ذمہ داریاں نبھانے والے گرانٹ بریڈ برن کو 2 سال کے لیے ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے، ان کی تقرری طے کردہ طریقہ کار کے تحت کی گئی ہے۔

ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی ٹیم افغانستان کے خلاف سیریز اور ایشیا کپ کھیلے گی۔

گرانٹ بریڈ برن کی کوچنگ میں پاکستان نے 1-4 سے سیریز اپنے نام کی تھی جبکہ پاکستان ٹیم چوتھا میچ جیت کر عالمی ون ڈے رینکنگ میں پہلے نمبر پر بھی آگئی تھی جبکہ ٹی 20 سیریز 2-2 سے برابر رہی تھی۔

گرانٹ بریڈبرن اس سے قبل 2018 سے 2020 تک پاکستان ٹیم کے فیلڈنگ کوچ رہ چکے ہیں جس کے بعد انہوں نے قومی کرکٹ اکیڈمی میں بھی خدمات انجام دی تھیں۔

نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے بریڈبرن اسکاٹ لینڈ کے ہیڈ کوچ بھی رہے ہیں۔

اس موقع پر گرانٹ بریڈبرن کا کہنا تھا کہ پاکستان جیسی باصلاحیت اور مہارت کی حامل ٹیم کے ساتھ کام کرنا ان کے لیے اعزاز ہے، ہم اپنی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے سخت محنت کررہے ہیں، وہ اور مکی آرتھر بہت زیادہ پرجوش ہیں کہ اپنے کھلاڑیوں کی مدد کریں۔

گرانٹ بریڈبرن کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز بہت اہم رہی جس سے ہمیں اپنے کھلاڑیوں کے رول کلچر اور جیت کے برانڈ کو سمجھنے میں مدد ملی۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنے کھلاڑیوں کے لیے توقعات کا معیار بلند کیا اور ہم اپنے کھلاڑیوں کو اسی طرح چیلنج دیتے رہیں گے، یہ عمل شروع ہو چکا ہے اور ہمارے کھلاڑی ان چیلنجز کے لیے تیار ہیں۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیرمین نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ انہیں بریڈبرن کو ہیڈکوچ مقرر کرتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے، وہ انتہائی تجربہ کار کوچ ہیں۔

PCB

lahore

PAKvsNZ

grant bradburn

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div