Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

پی سی بی کا ایشیا کپ کی پاکستان سے منتقلی پر مشروط اتفاق

ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان سے منتقل نہیں ہوگی، پی سی بی
شائع 11 مئ 2023 02:14pm

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کو واضح طور پر پیغام دے دیا۔

رواں سال پاکستان میں شیڈولڈ ایشیا کپ کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ٹورنامنٹ کی میزبانی پاکستان سے منتقل نہیں ہوگی اور بھارت کے میچز کے لیے ہائبرڈ ماڈل کے علاوہ کوئی اور فارمولا قبول نہیں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے دبئی میں ایشین اور انٹرنیشنل کرکٹ حکام سے ملاقات کی جس میں ایشیا کپ، ورلڈ کپ اور چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق نجم سیٹھی نے واضح پیغام دیا ہے کہ اگر بھارت پاکستان میں نہیں کھیلے گا تو پاکستان بھی بھارت میں ہونے والے آئی سی سی اور ایشین کرکٹ کونسل کے ایونٹس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کر سکتا ہے۔

نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ ایشیا کپ میں اگر بھارت کو پاکستان آنے میں مسئلہ ہے تو ہائبرڈ ماڈل اپنایا جاسکتا ہے جس میں بھارت کے میچز کسی دوسری جگہ پر ہوں تاہم دیگر میچز پاکستان میں ہی کھیلے جائیں۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کے مجوزہ ہائبرڈ ماڈل پر سری لنکا اور بنگلہ دیش سمیت بھارت نے اعتراضات اٹھائے کہ وہاں گرمی بہت ہوگی لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ نے یہ اعتراض تسلیم نہیں کیا تاہم ہر آپشن زیر غور ہے۔

cricket

پاکستان

PCB

ICC

lahore

Asia cup

asian cricket council

Najam Sethi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div