Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

جعلی نتائج کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے، حافظ نعیم الرحمان

مرکزی اور صوبائی الیکشن کمیشن دھاندلی کا نوٹس لیں، امیرجماعت اسلامی کراچی
شائع 07 مئ 2023 10:30pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ضمنی بلدیاتی الیکشن کے جعلی نتائج کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے، مرکزی اور صوبائی الیکشن کمیشن دھاندلی کا نوٹس لیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پورا دن شہر میں معرکہ بپا رہا ہے، حکومتی فسطائیت نے جمہوری عمل کو جنگ میں تبدیل کیا۔

امیرجماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ سندھ حکومت نے زبردستی پولنگ اسٹیشنز پر قبضہ کیا، دھاندلی میں پولیس کو بھی شامل کیا گیا، جبر اور طاقت کے باوجود 11 میں سے 8 نشستوں میں آگے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ نارتھ کراچی یوسی 13 میں پولنگ سے قبل ہی آفیسرز کی تبدیلی کی گئی۔ نیوکراچی میں 150 ووٹ کاسٹ ہوئے اور پیپلزپارٹی نے 400 ووٹ کیسے لیے، پریذائیڈنگ آفیسر نے نیو کراچی کے نتائج روک دیے ہیں۔

امیرجماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ جعلی نتائج کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے، یوسی 13 نیو ٹاؤن کے پولنگ اسٹیشن کا نتیجہ روکا ہوا ہے، اورنگی ٹاؤن کی دونوں یوسیز جماعت اسلامی جیتی ہوئی ہے۔

انھوں نے الزام لگایا کہ پیپلزپارٹی نے جماعت اسلامی کے امیر مدثر اور دیگر افراد پر حملہ کیا اور کیمپ اکھاڑ دیا جبکہ امیرجماعت اسلامی ضلع غربی اور کارکنان پر مقدمہ درج کیا، کورنگی اللہ والا ٹاؤن میں بھی جماعت اسلامی کے کارکنان پرتشدد ہوا۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا تھا کہ ہم نے تیاری کرلی ہے، کیا انہوں مارنے اور تشدد سے یوسیز حاصل کرنے کی تیاری کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ شاہ فیصل کالونی میں ہم جیت چکے، 2 پولنگ اسٹیشنز کو یرغمال بنایا ہوا ہے، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کہاں ہیں۔

میئر کراچی کے امیدوار کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے پولنگ ایجنٹ فارم 11 اور 12 کیلیے بیٹھے ہیں۔ مرکزی اور صوبائی الیکشن کمیشن دھاندلی کا نوٹس لیں، ہمیں فارم 11 اور 12 دیے جائیں انصاف کی بنیاد پر فیصلہ کیا جائے۔

Saeed Ghani

Pakistan People's Party (PPP)

Karachi Local Bodies Election 2023

Election Commission of Pakistan (ECP)

Local Bodies Election May 7 2023

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div