Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
17 Shawwal 1445  

کراچی: اُمیدواروں کے انتقال سے خالی نشستوں پر ضمنی بلدیاتی الیکشن کی تاریخ کا اعلان

شہر قائد کی 11 یونین کونسلزمیں الیکشن ہوں گے
شائع 05 مئ 2023 02:25pm
تصویر: اے پی پی
تصویر: اے پی پی

کراچی سمیت سندھ بھر میں 7 مئی کوضمنی بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں جاری ہیں، شہر قائد کی11 یونین کونسلزمیں الیکشن ہوں گے، جوامیدواروں کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھیں۔

ضلع وسطی کی 3 کونسل پر یوسی چیئرمین کے انتخابات ہوں گے اور ٹی ایم سی نیو کراچی کی یوسی 4 ،13 اور6 پر انتخابات ہوں گے۔

ڈسٹرکٹ کورنگی کی 3 یونین کونسل پر الیکشن ہوں گے ضلع کورنگی کی ٹی ایم سی شاہ فیصل 3، ٹی ایم سی لانڈھی کی یوسی 2 اور 8 پرچیئرمین کے انتخابات ہوں گے۔

ضلع ویسٹ ٹی ایم سی بلدیہ کی یوسی 8 پرالیکشن ہوں گے، ٹی ایم سی اورنگی کی یوسی 2 اور1 پرانتخابات ہوں گے۔ ٹی ایم سی نیو کراچی یوسی 6 پرچیئرمین کے الیکشن ہوں گے۔

مردوں کے 4 خواتین کے 4 اور مشترکہ 22 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، جبکہ کُل ووٹرز کی تعداد 56482 ہے، یوسی میں مرد ووٹرز کی تعداد 29962 اور27020 خواتین ووٹرز ہیں۔

karachi

sindh

Karachi Local Bodies Election 2023

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div