Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

ایم کیو ایم پاکستان کی وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ دینے کی یقین دہانی

ایم کیوایم وفد نے مردم شماری پر تحفظات سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا
شائع 27 اپريل 2023 04:05pm

ایم کیو ایم پاکستان نے وزیراعظم کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کے ارکان انہیں اعتماد کا ووٹ دیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد نے ملاقات کی، وفد میں فاروق ستار، خالد مقبول ،مصطفی کمال اور امین الحق شامل تھے۔

ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ وزیراعظم کی جانب سے اعتماد کا ووٹ لینے کے معاملے پر غور کیا گیا۔

ایم کیوایم وفد نے وزیراعظم کو مردم شماری پر تحفظات سے آگاہ کیا، جب کہ وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ دینے کی یقین دہانی کرائی۔

واضح رہے کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف آج اعتماد کا ووٹ لے سکتے ہیں، وزیراعظم ہاؤس نے تمام اتحادی حکومت کے پارلیمانی لیڈران سے رابطہ کرکے آج کے اجلاس میں 180 ممبران کی شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔

MQM Pakistan

PM Shehbaz Sharif

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div