Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

فیکٹ چیک: کیا سری لنکا پاکستان کو دو ہاتھی تحفے میں دے رہا ہے؟

'حکومت پاکستان نے ایسی کوئی درخواست نہیں کی تھی'
شائع 25 اپريل 2023 03:09pm
تصویر: اے ایف پی
تصویر: اے ایف پی

کراچی کے چڑیا گھرکی بیمار ہتھنی نورجہاں کے چل بسنے کے بعد سری لنکا کی جانب سے پاکستان کو دو ہاتھی تحفے میں دینے کی خبریں جھوٹی ثابت ہوئیں ۔ سری لنکا کے اعزازی وکیل یاسین جویا نے سری لنکن حکومت کی جانب سے پاکستان کو دو ہاتھی تحفے میں دینے پر آمادگی سے متعلق بیان کی تردید کی ہے۔

جیو نیوز نے 23 اپریل کو سری لنکا کے اعزازی قونصل جنرل یاسین جویا کے حوالے سے بتایا تھا کہ سری لنکا 2 مادہ ہاتھی پاکستان بھیجے گا جن میں سے ایک کراچی چڑیا گھر اور دوسرا لاہور کے لیے ہوگا۔

یاسین جوئیہ نے پیر کی شب ایک ٹویٹ میں وضاحت کی کہ سوشل میڈیا پران کے بیان کا غلط حوالہ دیا گیا ہے۔

اعزازی قونصل جنرل نے اپنی ٹویٹ میں واضح کیا کہ انہوں نے سری لنکن حکومت کی جانب سے ہاتھی تحفے میں دینے کی خواہش سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا ہے، ”سری لنکن حکومت نے پہلے ہی کسی بھی جانورکو تحفے میں دینے / منتقل کرنے پرپابندی عائد کررکھی ہے“۔

پاکستان میں سری لنکا کے ہائی کمیشن نے بھی اس معاملے کی وضاحت کرتے ہوئے ایک بیان ٹویٹ کیا۔

انہوں نے کہا کہ سری لنکا کی جانب سے کراچی یا لاہور میں چڑیا گھر کو ہاتھی فراہم کرنے سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی نہ ہی حکومت پاکستان نے ایسی کوئی درخواست کی ہے۔

نادیہ جمیل کا اظہار تشویش

سری لنکا کی جانب سے پاکستان کو دو ہاتھی تحفے میں دینے کی غلط خبریں کراچی چڑیا گھر کی بیمار ہتھنی نورجہاں کی المناک موت کے ایک روزبعد گردش کرنے لگی تھیں۔

اداکارہ نادیہ جمیل نے وائرل خبروں پرسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرسری لنکن حکام سے ایسانہ کرنے کی درخواست کی۔

انہوں کہا کہ پاکستان کی جانب سے چڑیا گھروں میں جانوروں کے تحفظ کی پالیسی تیارکرنے اوران کی دیکھ بھال کرنا سیکھنے تک کوئی ہاتھی نہ دیا جائے۔

نادیہ نے ٹویٹ میں لکھا، ”برائے مہربانی۔۔۔ مزید افسوسناک اموات نہیں، نورجہاں جیسے مزید جانوروں کو مصائب سے بچائیں“۔

نادیہ جمیل کے علاوہ انوشے اشرف اور احمد علی بٹ سمیت دیگرمعروف شخصیات نے بھی نورجہاں کے چل بسنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئےکراچی کے حکام کو محدود وسائل پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

karachi

Sri Lanka

Nadia Jamil

Elephant

Karachi Zoo

Noor Jehan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div