Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

سندھ میں ٹول پلازہ پر خفیہ کیمرے نصب کرنے اور مجرموں کے سر کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ

وزیر اعلیٰ نے منظوری کیلئے سندھ کابینہ کا اجلاس 27 اپریل کو 2 بجے طلب کرلیا
شائع 25 اپريل 2023 02:19pm

سندھ سرکار نے امن امان کی بگڑتی صورتحال سے نمٹنے کے لئے صوبے کے ٹول پلازہ پر خفیہ کیمرے نصب کرنے اور جرائم پیشہ مجرموں کے سر کی قیمت میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاھ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس 27 اپریل جمعرات کے روز دوپہر 2 بجے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ہوگا۔

اجلاس میں وزراء، مشیر، معاونین خاص اور افسران شرکت کریں گے جبکہ کابینہ اجلاس میں 10 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

سیکشن افسر کیبینیٹ نے اجلاس طلبی کا شیڈول جاری کردیا ہے، اجلاس میں صوبے بھر کے ٹول پلازہ پر خفیہ کیمرا لگانے اور خریدنے کی بھی منظوری لی جائے گی۔

اجلاس میں سال 2022 اور 2023 کی ترقیاتی بجٹ کو رویو کرنے کی منظوری لی جائے گی اور مجرموں پر مقرر سر کی قیمت میں اضافے کی بھی منظوری لی جائے گی۔

صوبائی کابینہ کے اجلاس میں انڈسٹریز قوانین 1986 میں ترامیم کی منظوری لی جائے گی اور اینگرو کمپنی کو 6 ہزار 761 ایکڑ زمین الاٹ کرنے کی منظوری لی جائے گی، زمین ٹھٹہ میں الاٹ کی جائے گی جہاں پر ینگرو کمپنی 4 سو میگاواٹ ہائبرڈ سولر توانائی پروجیکٹ شروع کرے گی۔

CM Sindh

karachi

Sindh government

Criminals

Syed Murad Ali Shah

sindh toll plaza

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div