Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

سپریم کورٹ نے حکومت کو آخری موقع دے دیا، حکم عدولی پر نااہلی پکی ہے، پرویز الہٰی

فضل الرحمان کو الیکشن کی جلدی تھی، آج وہی مخالفت میں پیش پیش ہیں، پی ٹی آئی صدر
شائع 22 اپريل 2023 02:12pm
سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی
سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی

پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویزالہٰی نے کہا ہے کہ فضل الرحمان کو الیکشن کی جلدی تھی، آج وہی الیکشن کی مخالفت میں پیش پیش ہیں۔

گجرات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا بیان غیر ذمہ دارانہ اور ناقابل قبول ہے، فضل الرحمان کو الیکشن کی جلدی تھی، آج فضل الرحمان الیکشن کی مخالفت میں پیش پیش ہیں، مولانا فضل الرحمان بتائیں کیا یہ کھلا تضاد نہیں ہے؟۔

چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ پنجاب میں ن لیگ کو ٹکٹ کے لئے امیدوار ہی نہیں ملے، انہوں نے اپنی خفت مٹانے کے لئے الیکشن کا بائیکاٹ کیا، کوئی ن لیگ کا ٹکٹ لے کر اپنا سیاسی مستقبل تاریک کرنا نہیں چاہتا، ن لیگ کے بائیکاٹ سے کوئی فرق نہیں پڑتا، پنجاب میں ن لیگ کی شکست نوشتہ دیوار بن چکی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ کو اب سمجھ آئی کہ مذاکرات کے بغیر کوئی رستہ نہیں نکلنا، سیاسی مذاکرات بھی آئینی حدود میں رہ کر ہی ہوسکتے ہیں، عمران خان نے الیکشن پر مذاکرات سے کبھی انکار نہیں کیا۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سپریم کورٹ نے حکومت کو آخری موقع دے دیا ہے، سپریم کورٹ کی مزید حکم عدولی پر نااہلی پکی ہے۔

Chaudhry Pervaiz Elahi

Gujrat

Molana Fazal ur Rehman

ex cm punjab

pti president

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div