Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نےعید پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیلئے آئی جی پنجاب کو ٹاسک دیدیا

مارکیٹوں، بازاروں اور شاپنگ سنٹرز میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جائے
شائع 21 اپريل 2023 01:21pm

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے چاند رات اور عید پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیلئے آئی جی پنجاب کو ٹاسک دے دیا۔

محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں چاند رات اور عید پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیلئے نگران وزیر اعلیٰ نے انسپکٹرجنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور کو ٹاسک دیا ہے۔

پنجاب بھر کے آر پی اوز سی پی اوز اور ڈی پی اوز کو خصوصی ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔

نگران وزیر اعلیٰ نے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہمہ وقت چوکس رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عیدالفطر کے اجتماعات خصوصاً مساجد اور امام بارگاہوں کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنائی جائے۔

مزید کہام کہ بڑے شہروں میں بہتر ٹریفک مینجمنٹ پر توجہ دی جائے تاکہ شہریوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ وضع کردہ سیکیورٹی پلان پر عملدرآمد میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔

IG Punjab

Care Taker CM Punjab

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div