Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

کراچی کی 6 یونین کونسل میں دوبارہ گنتی کا الیکشن کمیشن کا حکم کالعدم قرار

دوبارہ گنتی روکنے کی جماعت اسلامی کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا گیا
شائع 19 اپريل 2023 04:05pm

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کراچی کی 6 یونین کونسل میں دوبارہ گنتی کا الیکشن کمیشن کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔

الیکشن کمیشن نے کراچی کی 6 یونین کونسل میں دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا جس کے خلاف جماعت اسلامی نے اسلام آباد ہوئی کورٹ سے رجوع کیا۔

جماعت اسلامی کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی، جماعت اسلامی کے وکیل قیصر امام اور حسن جاوید شورش جب کہ الیکشن کمیشن حکام اور دوسرے امیدواروں کے وکلاء عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے دوبارہ گنتی روکنے کی جماعت اسلامی کی درخواست پرفیصلہ سنا دیا اور الیکشن کمیشن کا دوبارہ گنتی کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔

جماعت اسلامی کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے فیصلہ سنایا اور کہا کہ الیکشن کمیشن کا حکم کالعدم قراردینے کی وجوہات تفصیلی فیصلے میں جاری ہوں گی۔

الیکشن کمیشن کا فیصلہ

جماعت اسلامی کراچی کی جانب سے الیکشن کمیشن میں بلدیاتی انتخابات میں بےضابطگیوں کے خلاف درخواست دائر کی تھی، اور کراچی کی 6 یوسیز کے نتائج پر بےضابطگیوں کے الزامات لگائے تھے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے دلائل مکمل ہونے پر 14 مارچ کو فیصلہ محفوظ کیا تھا، جس کا فیصلہ 22 مارچ کو سنایا گیا اور کراچی کی چھ یونین کونسلز میں دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا۔

فیصلے کے مطابق دوبارہ گنتی مومن آباد کی یوسی 3، منگھوپیر یوسی 12، ضلع شرقی کے علاقہ گلشن کی یوسی 1، اورنگی کی یوسی 3، 7 اور 8 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کو نائب امیر جماعت اسلامی کراچی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

Islamabad High Court

Jamat e Islami

Karachi Local Bodies Election 2023

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div