Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

پیپلز پارٹی کا وزیر مملکت مصدق ملک کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ

عمران خان کے دور کے ایم ڈی سوئی سدرن کو مصدق ملک نے اپنی آنکھوں کا تارا بنایا ہوا ہے، وقار مہدی
شائع 12 اپريل 2023 07:50pm
رہنما ن لیگ اور وزیر مملکت برائے پیٹرولیم و قدرتی وسائل ڈاکٹر مصدق ملک۔ فوٹو — فائل
رہنما ن لیگ اور وزیر مملکت برائے پیٹرولیم و قدرتی وسائل ڈاکٹر مصدق ملک۔ فوٹو — فائل

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے وزیر مملکت برائے پیٹرولیم و قدرتی وسائل اور ایم ڈی سوئی سدرن کو عہدوں سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔

ایک بیان میں رہنما پی پی سینیٹر وقار مہدی نے کہا کہ سندھ گیس کے بدترین بحران سے گذر رہا ہے، صوبے میں گیس کی فراہمی کو بحال کیا جائے، ورنہ مملکتی وزیر اور ایم ڈی سوئی سدرن کو عہدوں سے ہٹایا جائے۔

وقار مہدی نے کہا کہ کراچی سے کشمور تک خصوصاً گھریلو صارفین گیس کی بندش کے باعث سخت اذیت کا شکار ہیں، رمضان کے دو عشرے عوام نے سخت عذاب میں گذارے ہیں۔

پی پی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ ملک کو 70 فیصد گیس فراہم کرنے والے صوبے کو اپنے ہی قدرتی وسائل سے محروم کر دیا گیا ہے، وزیراعظم سے گزارش کی ہے کہ وہ وزیر مملکت سے بازپرس کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دور کے ایم ڈی سوئی سدرن گیس کو وزیرِ مملکت مصدق ملک نے اپنی آنکھوں کا تارا بنایا ہوا ہے۔

PPP

SSGC

Musadik Malik

Waqar Mehdi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div