Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

آرمی چیف کا ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کی فیکٹریز کا دورہ

دفاعی پیداوار میں خود انحصاری سے برآمدات اور معیشت کو فائدہ ہوتا ہے،آرمی چیف
شائع 11 اپريل 2023 06:24pm
فوٹو ــ اسکرین گریب
فوٹو ــ اسکرین گریب

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کی مختلف فیکٹریزکا دورہ کیا اور افسروں اور ورک فورس کی صلاحیتوں پراطمینان کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ایچ آئی ٹی کا دورہ کیا۔ پاک فوج کے سپہ سالار کو تکنیکی صلاحیتوں اور جاری منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف کی آمد پر چیئرمین ایچ آئی ٹی نے ان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ایچ آئی ٹی علمی معیشت اور سرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کا مرکز ہے، دفاعی پیداوار میں خود انحصاری سے برآمدات اور معیشت کو فائدہ ہوتا ہے۔ آرمی چیف نے افسروں اور ورک فورس کی صلاحیتوں پراطمینان کا اظہار کیا۔

جنرل عاصم منیر نے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کی مختلف فیکٹریز کے دورے کے دوران دفاعی مصنوعات کی تیاری اور ٹینکوں کی اپ گریڈیشن کا معائنہ کیا۔ انھوں نے ٹینک، اے پی سی، ریموٹ ویپن سسٹم اور مقامی ساختہ 155ایم ایم آرٹلری گن بیرل کا مشاہدہ بھی کیا۔

pakistan army

Army Chief General Asim Munir

Heavy Industries Taxila

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div