Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

ریٹائرڈ ہوتے ہی علیم ڈار آئی سی سی انرنیشنل امپائرز پینل کیلئے نامزد

علیم ڈار اس نامزدگی سے ملک و بیرون ملک انٹرنیشنل میچز سپروائز کرنےکے اہل رہیں گے
شائع 08 اپريل 2023 09:31pm
علیم ڈار۔ فوٹو — کرک انفو
علیم ڈار۔ فوٹو — کرک انفو

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے حال ہی میں ریٹائر ہونے والے دنیائے کرکٹ کے عظیم امپائر علیم ڈار کو آئی سی سی انرنیشنل امپائرز پینل کیلئے نامزد کر دیا۔

خیال رہے کہ علیم ڈار تین بار آئی سی سی امپائر آف دی ائیر کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں جنہوں نے گزشتہ ماہ آئی سی سی ایلیٹ پیںل سے ریٹائرمنٹ لی تھی۔

احسن رضا کے ایلیٹ پینل میں منتخب ہونے پر انٹرنیشنل پینل میں جگہ خالی ہوئی تھی جس کے لئے پی سی بی نے علیم ڈار کو نامزد کیا ہے۔

علیم ڈار اس نامزدگی سے ملک و بیرون ملک انٹرنیشنل میچز سپروائز کرنےکے اہل رہیں گے تاکہ وہ ورلڈ کپ 2023 اور 2024 جب کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھی امپائرنگ کر سکیں۔

PCB

aleem dar

icc elite panel

ODI World Cup

ICC International Umpires Panel

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div