Aaj News

بدھ, اپريل 17, 2024  
08 Shawwal 1445  

ملک کے بیشتر اضلاع میں ایک بار پھر گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی

چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے، محکمہ موسمیات
شائع 02 اپريل 2023 12:35pm

ملک کے بیشتر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے، جب کہ بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں مزید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے، جب کہ دن کے اوقات میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹے کے دوران شمالی بلوچستان، خیبر پختونخوا ، پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے، اور اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے، جب کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے اوقات میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، سب سے زیادہ کاکول 25، نارووال میں 20، گوجرانوالہ 15 اور استور میں 7 ملی میٹر بارش ہوئی، جب کہ اسی دوران سب سے زیادہ گرمی مٹھی اور سکرنڈ میں پڑی جہاں درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان

شہر قائد میں تیز سمندری ہوائیں چلنے کا امکان ہے،آج اور کل کراچی سمیت بلوچستان کی ساحلی پٹی پر بھی تیز سمندری ہوائیں چلیں گی، شہر کا مطلع صاف یا جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج تیز ہوائیں چلیں گی، اور جنوب مغربی سمت سے ہواؤں کی رفتار 25 سے 30 کلو میٹر فی گھنٹہ تک ہوسکتی ہے، شہر میں کہیں کہیں تیز جھکڑ 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کے بھی چل سکتے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد کا موسم صاف یا مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، چند ایک مقامات پر گہرے بادل بن سکتے ہیں، البتہ شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں، اور شہر میں گرمی کی شدت میں اگلے ہفتے سے واضع طور پر اضافے کا امکان ہے، اس دوران کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے۔

Rain

rain preduction

rainy weather

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div