Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

عامر لیاقت کا انتقال سے دو دن قبل فون آیا اور کہا میں جا رہا ہوں

فیصل قریشی کی عامر لیاقت سےان کی موت سے 2 روز قبل گفتگو
شائع 01 اپريل 2023 04:58pm

معروف میزبان و اداکار فیصل قریشی نے مرحوم عامر لیاقت کی موت سے دو روز قبل ان سے ہونے والی آخری گفتگو کے بارے میں بتایا ہے۔

حال ہی میں فیصل قریشی نے رمضان نشریات کے دوران اداکارہ صرحا اصغر سے گفتگو کرتے ہوئے گزشتہ برس ڈاکٹر عامر لیاقت سے ہونے والی آخری بات چیت سے متعلق بتایا۔

فیصل قریشی نے کہا کہ مختلف لوگ ڈاکٹر عامر لیاقت کی حقیقت کے بارے میں باتیں کر رہے ہیں لیکن کسی کے بارے میں جانے بغیربات نہیں کرنی چاہیے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انہوں نے تمام سماجی تعلقات ترک کر دیے تھے، بہت سے لوگوں نے ان سے بات کرنے کی کوشش کی لیکن ان سے رابطہ نہیں ہو رہا تھا۔

اداکار نے کہا کہ کسی طرح ہمارا عامر لیاقت سے رابطہ ہوا، میں نے اور مفتی حنیف قریشی نے انہیں بہت سمجھایا لیکن وہ بضد تھے کہ ’میں جا رہا ہوں‘جس پر میں نے کہا فضول باتیں نہیں کریں، آئیں ملتے ہیں بیٹھ کر مسئلے کا کوئی حل نکالتے ہیں، لیکن وہ بار بار یہی بات دہرا رہے تھے۔

فیصل قریشی نے کہا کہ وہ بہت ہی یقین سے یہ بات کہہ رہے تھے کہ میں اب نہیں رُک پاؤں گا اور پھر اس کے بعد ان کے انتقال کی خبر آگئی۔

Aamir Liaquat Hussain

Faysal Qureshi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div