Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

’ججزکیخلاف مخصوص واٹس ایپ گروپ میں شامل صحافیوں کی فہرست بنارہے ہیں‘

'یہ صحافی رقم لے کر ججز کے خلاف مہم چلا رہے ہیں' فواد چوہدری کا الزام
شائع 01 اپريل 2023 12:41pm
تصویر: پی ٹی آئی
تصویر: پی ٹی آئی

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے الیکشن التواکیس معاملات میں سپریم کورٹ کی حمایت میں آواز بلند کرتے ہوئے کہا ہے کہ جج صاحبان کیخلاف مخصوص واٹس ایپ گروپ میں شامل صحافیوں کی فہرست بنا رہے ہیں۔

فواد چوہدری نے الزام عائد کیا کہ یہ صحافی رقم لے کر ججز کے خلاف مہم چلا رہے ہیں۔

سماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹر پرفواد چوہدری نے لکھا کہ ، ’جیو نیوز سے وابستہ صحافی اس وقت سپریم کورٹ کے خلاف دن رات ایک کیے ہوئے ہیں، ان کے علاوہ مخصوص WhatsApp گروپ سے وابستہ صحافی ہیں جو جج صاحبان کے خلاف پیڈ کمپین چلا ہے ہیں۔۔۔ اس گروپ میں شامل صحافیوں کی فہرست بنا رہے ہیں۔‘

پی ٹی آئی رہنما اگلی ٹویٹ میں ہدایت کی کہ فہرست میں شامل صحافیوں کا سیاسی بائیکاٹ کیا جائے اور ان کے خیالات کو کوئی بھی ٹویٹ نہ کرے۔

pti

Supreme Court of Pakistan

judges

Fawad Chaudhary

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div