Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

بریانی ایک عزت دار ڈش ہے، یہ اس کی توہین ہے

بریانی بھرے سموسے کی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل
شائع 31 مارچ 2023 05:49pm

سوشل میڈیا پر اس وقت بریانی سموسہ کی تصویر خوب وائرل ہے جس جہاں صارفین تنقید کررہے وہیں کچھ ایسے بھی ہیں جو اس بریانی سموسہ کو کھا کر دیکھنا چاہتے ہیں ۔

مغل دور سے وابستہ ڈش بریانی بر صغیر پاک و ہند میں سب سے ذیادہ کھائی جاتی ہے لیکن اس کا تعلق مغلوں سے نہیں بلکہ ایران سے ہے۔

یوں تو رمضان المبارک میں افطار کے وقت سموسوں کو دسترخواں پر خاص اہمیت حاصل ہے،سموسے برصغیر کے مشہور ترین کھانوں میں شمار کئے جاتے ہیں، سموسے کا پرانا نام سمبوسہ یا سمسہ تھا اور انہیں خلیجی حکومت کے دوران مشرق وسطیٰ کے باورچیوں نے متعارف کروایا تھا۔

سموسے کے شوقین بے پناہ طریقوں ، زائقوں اور انداز سے سموسے بناتے ہیں لیکن گزشتہ چند دنوں ایک انوکھے زائقے کا سموسہ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔

ٹوئٹر پر شیئر کی گئی پوسٹ میں دکھایا گیا ہے کہ ایک شخص مانڈے پٹی میں چکن بریانی بھر کر سموسے بنا رہا ہے، فرائی کرنے کے بعد کی تصویر بھی اس میں شامل ہے۔

تیزی سے وائرل ہوتی اس پوسٹ پر سموسے کے شوقین افراد شدید غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔

حیران کن بات یہ ہے کہ ٹوئٹر کے بہت سے صارفین نے اس عجیب و غریب ترکیب کو آزمانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

ایک صارف نے ٹوئٹر پول بھی چلاتے ہوئے سوال اٹھایا کہ بریانی سموسہ پیش کرنے والے شخص کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟

جس پر زیادہ تر نے یہ کہا کہ اس شخص پر ہمیشہ کیلئے بریانی کی پابندی ہونی چاہیئے ۔

Samoosa BIryani

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div