Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

گھر پر چھاپے کے دوران پولیس سے چھپے شخص کی تصویر وائرل

ملزم نے گزشتہ دنوں عدالت میں بھنگ پیدا کرنے کا اعتراف کیا تھا، برطانوی میڈیا
شائع 30 مارچ 2023 09:13pm
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

بھنگ کے فارم پر چھاپہ مارنے کے بعد چھت پر چڑھ کر پولیس سے بچنے والے ایک شخص کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

واقعہ برطانوی شہر لیورپول میں پیش آیا جس میں 32 سالہ ایٹمنڈ لیکا کو پولیس کے ہاتھ لگنے سے بچنے کی جرات مندانہ کوشش کے باوجود گرفتار کرلیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم نے گزشتہ دنوں ورچوئل عدالتی سماعت کے دوران بھنگ پیدا کرنے کا اعتراف کیا تھا۔

پراسیکیوٹر نے عدالت میں وضاحت کی کہ بھنگ کے فارم کی اطلاع اس وقت دی گئی جب ملزم نے ایک تالہ بنانے والے کو دروازہ تبدیل کرنے کے لیے بلایا تھا۔

پولیس نے ملزم کے فارم سے تلاشی کے دوران کم از کم 200 بھنگ کے پودے بر آمد کیئے اور انہیں فارم پر موجود کھانے سے معلوم ہوا کہ وہاں ایک شخص مقیم ہے۔

چھاپے کے دوران پولیس سے بچنے کی کوشش میں لیکا بذریعہ روشندان چھت پر چڑھ کر جا چھپا جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

وائرل تصویر میں ایک پولیس افسر کو ملزم کی تلاش میں روشندان سے جھانکتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

United Kingdom

police

Cannabis

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div