Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

بھارتی رکنِ اسمبلی اجلاس کے دوران ”غیر اخلاقی“ مواد دیکھتے ہوئے پکڑے گئے

یہ پہلا موقع نہیں ہے بی جے پی کا کوئی لیڈر کسی عوامی مقام پر فحش مواد دیکھتے ہوئے پکڑا گیا ہو۔
شائع 30 مارچ 2023 08:59pm

بھارت میں پارلیمانی اجلاس کے دوران انتہا پسند حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایک رکن اسمبلی مبینہ طور پر اپنے موبائل فون پر غیر اخلقامی مواد دیکھتے ہوئے پائے گئے، جس کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ویڈیو نے عوامی غم و غصے اور تنقید کو جنم دیا ہے۔

جادھو لال ناتھ شمال مشرقی ریاست تریپورہ کے باغباسہ حلقے کی نمائندگی کرتے ہیں۔

بھارتی خبر رساں ادارے این ڈی ٹی وی کے مطابق مبینہ طور پر یہ واقعہ اسمبلی میں ریاستی بجٹ سے متعلق امور پر بحث کے دوران پیش آیا۔

ویڈیو جادو ناتھ کے پیچھے بیٹھے کسی نامعلوم شخص نے ریکارڈ کی تھی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنے فون پر ویڈیو کلپس کی فیڈ اسکرول کرتے ہوئے توقف کرتے ہیں اور دھیان سے ایک کلپ دیکھتے ہیں جو کہ فحش نظر آتا ہے۔

اس واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے تریپورہ اسمبلی کے اسپیکر بسوا بندھو سین نے کہا، ”سوشل میڈیا پر ہر طرح کی چیزیں وائرل ہوتی ہیں۔ حقائق معلوم کیے بغیر میں اس پر کارروائی نہیں کر سکتا۔ مجھے کوئی تحریری شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔“

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ بی جے پی نے ایم ایل اے سے وضاحت طلب کی ہے اور انہیں طلب کیا ہے۔

جادھو ناتھ نے ابھی تک الزامات یا ویڈیو کا جواب نہیں دیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ وہ اجلاس ختم ہونے کے فوراً بعد اسمبلی احاطے سے چلے گئے۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ بی جے پی کا کوئی لیڈر کسی عوامی مقام پر پورن دیکھتے ہوئے پکڑا گیا ہو۔

2012 میں کرناٹک میں اس وقت کی بی جے پی حکومت کے دو وزراء کو ریاستی اسمبلی کے اندر اپنے فون پر فحش کلپس دیکھنے کے بعد استعفیٰ دینے پر مجبور کر دیا گیا تھا۔

وزراء لکشمن ساودی اور سی سی پاٹل کو بعد میں پارٹی نے کسی بھی غلط کام کی تحقیقات کے بعد دوبارہ بحال کر دیا تھا۔

BJP MLA

Watching Porn

Jadav Lal Nath

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div