Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر میں پھربارش کی نوید سُنادی

کراچی کا موسم آج بھی گرم رہے گا
شائع 28 مارچ 2023 11:14am

محکمہ موسمیات نے کل سے کراچی سمیت سندھ بھرکے مختلف اضلاع میں بارش کی پیشگوئی کردی۔

کراچی کا موسم آج بھی گرم رہے گا جبکہ کل سے شہر میں بادل برسنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک میں مغربی ہواؤں کے سلسلے کی آمد کا امکان ہے، جس سے جیکب آباد، شکارپور، دادو، سکھر، خیر پور میں تیز یا درمیانی شدت کی بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ میرپورخاص، سجاول، حیدرآباد، کراچی اور دیگر علاقوں میں بھی درمیانی یا ہلکی بارش کا امکان ہے، گرج چمک کے ساتھ تیز آندھی بھی چل سکتی ہے جبکہ کچھ علاقوں میں ژالہ باری بھی متوقع ہے۔

شہر قائد میں شمال مشرق سمت سے 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، دوپہر کے اوقات میں درجہ حرارت 32 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

مغربی ہوا کے کم دباؤ کا سسٹم آج شام تک بلوچستان میں داخل ہوگا، جو ملک کے دیگر حصوں کی طرح کراچی پر بھی اثرانداز ہوگا۔

ادھر شہر میں آلودگی میں کمی آنے لگی ہے، پاکستان کے آلودہ شہروں میں کراچی 9ویں نمبر پر ہے جبکہ دنیا کے آلودہ شہروں میں کراچی 31 ویں نمبر پر آگیا ہے۔

ہوا میں آلودگی کے ذرات کی تعداد 84 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد ہے۔

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا ایک اور سلسلہ شروع ہونے کا امکان

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا ایک اور سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق تیز بارشوں کے باعث بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، ضلعی انتظامیہ چھوٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنائیں۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ صوبے کے بعض اضلاع دیر، سوات، کوہستان، نوشہرہ، مردان اور چارسدہ میں طغیانی جبکہ پشاور میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

بارشوں سے درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے جبکہ بارشوں کا سلسلہ جمعہ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

karachi

KPK

Met Office

Rain

PDMA

rain preduction

rainy weather

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div