Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

کراچی، سستے پھلوں کا انوکھا اسٹال، 2 کلو پھل کے پیکٹ کی قیمت 20 روپے

شہریوں کا کہنا ہے ہوشربا مہنگائی میں سستے پھل عظیم نیکی ہے
شائع 27 مارچ 2023 02:38pm

ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے شہریوں کی کمر توڑ کر رکھی ہے ایسے میں کراچی کے ایک شہری نے سستے پھلوں کا اسٹال لگا لیا جہاں پھل صرف 20 روپے میں دو کلو پھل فروخت کیے جارہے ہیں۔
ؔ پھلوں کا اسٹال جیل چورنگی کے قریب لگایا گیا ہے جہاں خریداروں کی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ یہاں 10 روپے کلو پھل فروخت ہورہے ہیں یعنی دو کلو پھل کا پیکٹ صرف 20 روپے کا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے ہوشربا مہنگائی میں سستے پھل عظیم نیکی ہے دو کلو کے پیکٹ میں خربوزہ، سیب اور کیلے ہیں، جبکہ بازار میں خربوزہ 160 روپے سیب 450 روپے اور کیلا 300 روپے درجن ہے۔

اسٹال کے منتظم مصطفیٰ حنیف کے مطابق سستے پھلوں کی فروخت کا مقصد عام آدمی کی مدد کرنا ہے اس اسٹال پر روزانہ 500 سے 600 پھلوں کی پیکیٹس فروخت کئے جاتے ہیں۔

karachi

fruits

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div