وزارت مذہبی امور نے حج اخراجات میں کمی کی نوید سُنادی
اخراجات پرسعودی حکومت سے مذاکرات جاری ہیں، ترجمان
فریضہ حج اسلام کے بنیادی ارکان میں سے ہے لیکن حالیہ مہنگائی کی لہر نے بھی اس عبادت کومشکل بنادیا ہے مگر وزارت مذہبی امورنے حج اخراجات میں کمی کی نوید سنادی۔
ترجمان وزرات مذہبی امورکے مطابق عازمین حج کیلئے 45 ہزارروپے کمی ممکن ہوسکے گی اور کرنسی ریٹ بہترہوا، تو فائدہ عازمین حج کومنتقل کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اخراجات پرسعودی حکومت سے مذاکرات جاری ہیں اور حج پیکج کوسستا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جبکہ رواں برس ایک لاکھ 79 ہزار210 پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے۔
ترجمان نے کہا کہ سرکاری اسکیم کے تحت 89 ہزار605 پاکستانی حجازمقدس جائیں گے اورسرکاری حج اسکیم کا 50 فیصد کوٹہ اسپانسرشپ اسکیم کیلئے مختص کیا ہے۔
Saudi Arabia
پاکستان
Hajj 2023
مزید پڑھیں
مقبول ترین
اوپن مارکیٹ میں زمین بوسی کے بعد ڈالر کی قیمت میں دوبارہ اضافہ
حکومت نے کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی
اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا، اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان
اشیاء کےبدلے اشیاء: روس، ایران اور افغانستان سے بارٹر تجارت کا طریقہ طے
’پی ٹی آئی کے لوگوں کی تضحیک نہ کی جائے‘ مخدوم جاوید ہاشمی
تازہ ترین
Comments are closed on this story.