Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

خیبرپختونخوا، گزشتہ تین ماہ میں خسرے کے 656 کیسز رپورٹ، 6 بچے جاں بحق

چارسدہ میں سب سے زیادہ بچوں میں خسرہ وائرس کی تصدیق ہوئی
شائع 27 مارچ 2023 12:01pm
تصویر/ پکس بے
تصویر/ پکس بے

خیبرپختونخوا میں گزشتہ تین ماہ کے دوران خسرے کے 656 کیسز رپورٹ اور 6 بچوں کی اموات بھی ہوئی ہیں۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں خسرے سے 6 بچوں کی اموات بھی ہوئی ہیں جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں 5 اور ٹانک میں ایک بچے کا انتقال ہوا۔

محکمہ صحت نے بتایا کہ چارسدہ میں سب سے زیادہ 105بچوں میں خسرہ وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور ڈیرہ اسماعیل خان میں 102 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

مزید بتایا کہ پشاور میں 64 بچے خسرہ وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور کوہاٹ میں 46، شمالی وزیرستان 28 اور باجوڑ میں 37 بچے خسرہ وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ موسم گرم ہوتے ہی خسرہ کا پھیلاؤ بڑھ جاتا ہے متاثرہ اضلاع میں خسرے سے بچاو کی مہم بھی چلائی جا رہی ہے ساتھ ہی بچوں کو خسرے سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے ہیں۔

پاکستان

خیبر پختونخوا

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div