Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

ٹوئٹر پر تمام مفت بلیو ٹک ختم، خریدنے کیلئے طریقہ کار سامنے آگیا

بلیو ٹک اب کوئی بھی سبسکرپشن فیس ادا کر کے خرید سکتا ہے
شائع 24 مارچ 2023 03:58pm
فوٹوــ اسکرین گریپ
فوٹوــ اسکرین گریپ

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر یکم اپریل سے اپنے صارفین کے تصدیق شدہ اکاؤنٹس سے بلیو ٹِکس کو ہٹانا شروع کردے گا۔

ٹوئٹر نے اپنے آفیشل پیج پر صارفین کے تصدیق شدہ اکاؤنٹس سے بلیو ٹِکس کو ہٹانے کا عمل شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالے سے ٹوئٹر نے انفرادی صارفین اور تنظیموں سے کہا ہے کہ وہ اپنے بلیو چیک مارکس کو برقرار رکھنے کے لیے اپنے فلیگ شپ سبسکرپشن پروگرام کے لیے سائن اپ کریں۔

پاکستان کے ٹویٹر صارفین کو بلو سبسکرپشن کی سہولت حاصل کرنے کے لئے سالانہ پیکج 23 ہزار 700 سو روپے اور ماہانا پیکج 2 ہزار 250 روپے میں دستیاب ہوگا۔

جب صارفین پیسے دے کر ٹویٹر بلو کی سروس حاصل کریں گے تو انھیں کچھ اضافی فیچر بھی دستیاب ہوں گے جیسے ٹویٹ کو ایڈیٹ کرنا، زیادہ دیر تر اپ لوڈ رکھنا اور 1080p ویڈیوز کی سہولت بھی ملے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال ارب پتی تاجر ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کا چارج سنبھالنے کے بعد ٹویٹر پر فیس دینے کا پروگرام متعارف کرایا گیا تھا۔

اس سے قبل مشہور شخصیات، سیاستدانوں، صحافیوں اور عوامی شخصیات کے تصدیق شدہ اکاؤنٹس کو بلیو ٹک دیا جاتا تھا لیکن اب اسے کوئی بھی سبسکرپشن فیس ادا کر کے خرید سکتا ہے۔

ٹویٹر

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div