Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

کراچی پولیس کا شہریوں کے اغوا میں ملوث ہونے کا انکشاف

تھانہ نارتھ ناظم آباد کی چھت سے 3 مغوی بازیاب
شائع 24 مارچ 2023 01:26pm

اینٹی وائلنٹ کرائم سیل(اے وی سی سی) نے نارتھ ناظ آباد تھانے کی چھت سے تین مغویوں کو بازیاب کرالیا۔

انسداد اغواء برائے تاوان سیل (اے وی سی سی) نے کراچی کے نارتھ ناظم آباد تھانے میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 50 لاکھ تاوان کیلئے اغوا شدہ 3 نوجوان تھانے کی چھت سے بازیاب کرالئے۔

اے وی سی سی حکام نے بتایا کہ قائدآباد کے رہائشی افراد کو 22 مارچ کو اغوا کرکے 2 روز سے تھانے کی چھت پر قید کیا ہوا تھا، اغوا برائے تاوان کی اس کارروائی میں پہلے سے معطل 2 پولیس اہلکاروں سمیت 5 اغوا کار ملوث تھے۔

اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کے مطابق اغوا کاروں نے مغویوں کو سستا کالا بچھو دینے کا لالچ دیا، اور بچھو کی خریداری کیلئے نارتھ ناظم آباد بلایا اور اغواکرلیا، ایس ایچ او نارتھ ناظم آباد معید احمد اور حیدری تھانے کےایس ایچ او کو اغوا کی اس کارروائی کا علم تھا۔

اے وی سی سی حکام نے مزید بتایا کہ اغوا ہونے والوں میں عصمت، سلیم اور شعیب شامل تھے، جن کے تاوان کے لئے ان اہل خانہ سے 50 لاکھ تاوان کی ڈیل کی گئی، اور پھر فائنل 5 لاکھ میں طے کی گئی۔

اے وی سی سی نے بتایا کہ مغویوں کے اہلخانہ کی جانب سے 4 لاکھ تاوان دے دیا گیا تھا، اور اسی دوران اے وی سی سی ٹیم نے چھاپا مار کر 2 معطل پولیس اہلکاروں سمیت 5 اغوا کاروں کو گرفتار کرلیا، جب کہ چھاپے میں رقم بھی برآمد کر لی گئی۔

حکام کے مطابق ایس ایچ اونارتھ ناظم آباد کو معطل کرکے عہدے میں1 درجہ تنزلی بھی کردی گئی ہے، اور اسے سب انسپکٹر سے اے ایس آئی بنا دیا گیا ہے، جب کہ واقعے سے متعلق مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔

Kidnapping for Ransom

Karachi Police

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div