Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

انسداد دہشت گردی عدالت نے اسد عمر کی عبوری ضمانت منظور کرلی

پی ٹی آئی رہنما کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کی ہدایت
شائع 24 مارچ 2023 11:17am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اے ایف پی
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اے ایف پی

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کی 28 مارچ تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں جسٹس عبہر گل خان نے جلاﺅ گھیراﺅ، تشدد اور پولیس گاڑی چھیننے کے مقدمے میں سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

اسد عمر نے عدالت سے رجوع کیا اور درخواست دی کہ انہیں خدشہ ہے کہ پولیس انہیں جلاﺅ گھیراﺅ، تشدد اور پولیس گاڑی چھیننے کے مقدمے میں گرفتار کر لے گی، وہ شامل تفتیش ہونا چاہتے ہیں تاہم ان کی ضمانت منظورکی جائے ۔

عدالت نے اسد عمر کی 28 مارچ تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کردی ۔

یاد رہے کہ اسد عمر کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

بعدازاں انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا کہ جتنے بھی مقدمات ہم پر بنائے جارہے ہیں ان کی قانون میں کوئی حیثیت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان سیاسی طور پر ان سے سنبھالا نہیں جارہا، اب یہ کوشش کر رہے ہیں کہ جبر اور قانون سے ان کو دبایا جا سکے۔

pti

ATC

اسلام آباد

Bail

Asad Umer

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div