Aaj News

نادرا نے جدید ترین پاک آئی ڈی موبائل ایپ متعارف کرا دی

ایپ سے شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات بنوانےکی درخواست دی جا سکے گی
اپ ڈیٹ 23 مارچ 2023 07:48pm
<p>فوٹو ــ فائل</p>

فوٹو ــ فائل

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے جدید ترین پاک آئی ڈی موبائل ایپ متعارف کرا دی۔

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے شہریوں کی سہولت کے لئے اہم اقدام کرتے ہوئے جدید ترین پاک آئی ڈی موبائل ایپ متعارف کرا دی ہے۔

شہری اب گھر بیٹھے جدید ترین پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات بنوانے کی درخواست دے سکتے ہیں۔ موبائل ایپ سے شناختی کارڈ یا دستاویزات گھر پر منگوائے بھی جاسکیں گے۔

واضح رہے کہ شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات بنوانے کےلئے شہریوں کو نادرا کے دفاتر جانا پڑتا تھا اور طویل قطار میں کھڑے ہوکر متعلقہ کام کروانا پڑتا تھا۔ تاہم اب نادرا کی جانب سے متعارف کروائی گئی جدید ترین پاک آئی ڈی موبائل ایپ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے شہری گھر بیھٹے اپنی ضرورت کی چیز بنواسکتے ہیں۔

NADRA

Documentation problems

Comments are closed on this story.

Shahid Qayyum Mirza Mar 23, 2023 09:12pm
خیر سے آج نیوز کو اب خبر ملی ہے بڑا بے خبرا چینل ہے آج نیوز۔۔میں 2021 میں اس ایپ سے آئی ڈی کارڈ بنوا چکا ہوں۔۔
thumb_up Recommend
Basharat hussain Mar 24, 2023 12:08am
Good
thumb_up Recommend
Saddam Mar 24, 2023 02:57am
Renew nic
thumb_up Recommend
مقبول ترین