Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

سندھ پولیس اہلکاروں کا بڑے پیمانے پر جرائم میں ملوث ہونے کا انکشاف

14 پولیس اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کردیا گیا
شائع 23 مارچ 2023 11:09am
تصویر: اے ایف پی/ فائل
تصویر: اے ایف پی/ فائل

صوبہ سندھ کے ضلع شکاپور میں پولیس اہلکاروں کا بڑے پیمانے پر جرائم میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

جرائم میں ملوث ہونے 14 پولیس اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کردیا گیا جس سے متعلق ایس ایس پی شکاپورکا کہنا ہے کہ برطرف پولیس اہلکارمنشیات فروشی، رشوت اورجرائم پیشہ افراد کے ساتھ رابطوں میں تھے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع شکاپورمیں برطرف پولیس اہلکاروں کو منظم جرائم کا نیٹ ورک تھا، 16پولیس اہلکاروں کو محکمانہ سزا دے دی گئی ہے۔

ایس ایس پی شکاپور نے کہا کہ سزا کے طور پر اہلکاروں کی 2،2 سال کی نوکری کم کردی گئی ہے جبکہ ضلع میں مزید اہلکاروں کی اسکروٹنی کی جارہی ہے۔

CM Sindh

sindh

Sindh Police

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div