Aaj News

منگل, مارچ 19, 2024  
08 Ramadan 1445  

ملک بھرمیں 83واں یوم پاکستان بھرپور جذبے سے منایا جارہا ہے، پریڈ ملتوی

یوم پاکستان پرصدر اور وزیراعظم کے خصوصی پیغامات
شائع 23 مارچ 2023 08:49am
تصویر: اے ایف پی
تصویر: اے ایف پی

ملک بھرمیں تجدید عہد وفا کا دن 83 واں یوم پاکستان بھرپورملی جوش وجذبے سےمنایاجارہا ہے۔ اسلام آباد میں ہونے والی روایتی پریڈ مقام تبدیل کیے جانے کے بعد اب موسم کی خرابی کے باعث ملتوی کردی گئی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج دن کا آغاز 31 توہوں کی سلامی سے ہوا۔ صوبائی دارالحکومتوں میں بھی یوم پاکستان کا آغاز 21، 21 توپوں کی سلامی سے کیا گیا۔

کراچی میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد جناح کے مزار پرگارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی۔ ایئر وائس مارشل سید عمران ماجد علی نے گارڈز کا معائنہ کیا، مزار پر پھولوں کی چادرچڑھائی اورفاتحہ خوانی کی۔ ائروائس مارشل نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلم بندکیے۔

ستلج رینجرز کی جگہ پاک فضائیہ کے چاک و چوبند دستے نے ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور گورنرکامران ٹیسوری نے مزارقائد پرحاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

شہری آج بابائے قوم محمد علی جناح اور شاعرمشرق علامہ اقبال کے مزاروں پر حاضری دیکر اظہار عقیدت کریں گے۔

مزار قائد کے علاوہ شاعر مشرق علامہ اقبال کی مزار پر بھی حاضری دے کر اظہار عقیدت کیا جائے گا۔

لاہورمیں واہگہ بارڈرپرپرچم اتارے جانے کی خصوصی تقریب ہوگی۔ پاکستان رینجرز پنجاب اوربی ایس ایف انڈیا کے مابین مٹھائی اوتحائف کا تبادلہ بھی کیا جائے گا۔

رواں سال پاک فوج کی پریڈ شکر پڑیاں گراؤنڈ کے بجائے کفایت شعاری پالیسی کے یوان صدرمیں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا موسم کی خرابی کے باعث ملتوی کردی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یوم پاکستان کی پریڈ کا انعقاد اب 25 مارچ کو ایوان صدر میں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ یوم پاکستان 23 مارچ 1940 ک آل انڈیا مسلم لیگ کے اجلاس میں منظورکی جانے والی قرارداد کی یاد میں منایا جاتا ہے، جس کے تحت برصغیرپاک وہند کےمسلمانوں نے اپنے لیے علیحدہ وطن کا خواب دیکھا تھا۔

قرارداد پاکستان لاہورکے منٹو پارک میں پیش کی گئی تھی جہاں بطور یادگارمینار پاکستان کی تعمیرکی گئی۔

صدرکا پیغام

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم پاکستان کے موقع پر پیغام میں کہا کہ بانیان پاکستان کی جدوجہد کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چیلنجز کے باوجود مسلسل محنت سے شاندار کامیابیاں حاصل کیں، ہم نے ریاستی ادارے قائم کیے، اپنے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا،جوہری صلاحیت حاصل کی، دہشتگردی اورکورونا پر قابوپایا۔

وزیراعظم کا پیغام

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ 23 مارچ کا دن ہماری قومی تاریخ کا ایک ایسا عہد ساز دن ہےجو ہمیں اپنے ماضی کی یاد دلاتا ہے۔ہمیں اپنے موجودہ حالات پرغوروفکرکرنے کی دعوت دیتا ہے،،ایک خوشحال مستقبل کی تعمیر کی تحریک دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا قیام یقیناً 20ویں صدی کا ایک معجزہ ہے،،پاکستان نےعالمی امن کے قیام میں اہم کردار ادا کیاہے،،آج ہم یوم پاکستان منا رہے ہیں،،اپنے بانیوں کی قربانیوں کوخراج تحسین پیش کررہے ہیں،،ہمیں ان چیلنجز کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے جو ہمارے سامنے ہیں،،آج ہمیں سیاسی و معاشی عدم استحکام کا سامنا ہے۔ آج کے دن ہم خود احتسابی کریں تا کہ اپنی غلطیوں اور کوتاہیوں کا ازالہ کر سکیں۔ اپنی غلطیوں سے سبق سیکھنے والی قومیں ہی حقیقی کامیابی حاصل کرسکتی ہیں۔

پاکستان

youm e Pakistan

Yaum e Pakistan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div