Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

کراچی، 24 گھنٹوں میں کورونا 62 کیس سامنے آگئے

کورونا سے تین ماہ میں صوبے میں اموات چھ ہوگئیں
شائع 22 مارچ 2023 12:36pm
تصویر/ روئٹرز
تصویر/ روئٹرز

کراچی میں کورونا وائرس کی شرح 5.58 فیصد ہو گئی، 24 گھنٹوں میں شہر میں مہلک بیماری کے 62 کیس سامنے آگئے۔

رواں سال کورونا وائرس سے سندھ میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ کورونا وائرس کے سندھ کے دیگر اضلاع سے دو نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

گزشتہ ایک ہفتے میں کراچی سے کورونا وائرس کے 319 کیس سامنے آئے، جن میں سے 10.65 فیصد مثبت تھے۔ ایک ہفتے میں کراچی سے مشتبہ تین ہزار 90 مریضوں کے ٹیسٹ کیے گئے۔

گزشتہ ہفتے سندھ بھر سے کورونا وائرس کے 10.08 فیصد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق سندھ میں 24 گھنٹوں میں 1114مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ کیے گئے، 654 مریض ہوم آئسولیشن میں ہیںَ۔

سندھ میں کورونا وائرس کے 16مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔

COVID 19

coronavirus

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div