Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

امریکا سے آنے والے مسافر کی ساڑھے 26 لاکھ روپے سے زائد رقم واپس مل گئی

مسافر اپنا ہینڈ پاؤچ لاؤنج میں لگی کرسی پر بھول گیا تھا، ترجمان سی اے اے
شائع 21 مارچ 2023 04:46pm

امریکا سے آنے والے مسافر کے کھوئے ہوئے 26 لاکھ 75 ہزار روپے واپس مل گئے۔

امریکا سے پاکستان آنے والے مسافر کے کھو جانے والے 9500 ڈالر (26 لاکھ 75 ہزار 456 پاکستانی روپے) واپس مل گئے ہیں۔

ترجمان سول ایوی ایشن (سی اے اے) کے مطابق انور امان نامی مسافر اپنے اہلخانہ کے ہمراہ امریکا سے اسلام آباد پہنچا تھا، اور لاؤنج میں اپنا ہینڈ پاؤچ کرسی پر بھول گیا، جس میں 9500 امریکی ڈالر تھے۔

ترجمان سی اے اے نے بتایا کہ مسافر نے رابطہ کیا اور معاملہ بتایا، جس پر اے ایس ایف کے عملے نے سی سی ٹی وی کے ذریعے معاملے کی چھان بین کی، تو پتہ چلا کہ ہیند پاؤچ ایک خاتون نے اٹھالیا ہے۔

ترجمان سول ایوی ایشن نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے خاتون کی شناخت کی گئی اور ٹیم کی کوششوں سے خاتون سے پاؤچ برآمد کرکے برآمد شدہ کرنسی اصل مالک کے حوالے کر دی گئی۔

Dollar

US Dollars

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div